شمالی وزیرستان میں امریکی ڈرون حملے میں 11 افراد ہلاک متعدد زخمی
میزائل حملے کے بعد ڈرون طیارے علاقے میں نچلی پرواز بھی کرتے رہے جس سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔
دتہ خیل میں امریکی ڈرون طیارے نے ایک گھر پر 2 میزائل حملے کئے جس کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق امریکی ڈرون طیارے نے شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں ایک گھر پر 2 میزائل داغے جس کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک جب کہ کئی زخمی ہوگئے۔ میزائل حملے کے نتیجے میں گھر بھی ملبے کا ڈھیر بن گیا۔ میزائل حملے کے بعد ڈرون طیارے علاقے میں نچلی پرواز بھی کرتے رہے جس سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔
دوسری جانب دفتر خارجہ کی جانب سے امریکی ڈرون حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے پاکستان کی خودمختاری کے خلاف قرار دیا گیا ہے۔ دفتر خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈرون حملے پاکستان کی علاقائی سالمیت کے منافی ہیں اور پاکستان کئی بار واضح کر چکا ہے کہ ڈرون حملوں سے خطے میں امن کی کوششوں کو نقصان پہنچتا ہے۔
واضح رہے کہ 4 روز قبل بھی امریکی ڈرون طیارے نے دتہ خیل میں ایک گھر اور گاڑی پر 4 میزائل حملے کئے تھے جس میں 20 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہو گئے تھے۔ شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ضرب عضب کے بعد سے ایک ماہ کے دوران امریکی ڈرون طیاروں کا یہ تیسرا جب کہ رواں سال ہونے والے یہ چوتھا ڈرون حملہ ہے۔