طالبہ مبینہ زیادتی کیس زیر حراست سیکیورٹی گارڈ کو چھوڑ دیا گیا

کالج انتظامیہ کی ضمانت پر پولیس نے سیکیورٹی گارڈ کو چھوڑا ہے

فائل فوٹو

طالبہ مبینہ زیادتی کیس میں لاہور کی گلبرگ پولیس نے زیر حراست سیکیورٹی گارڈ کو چھوڑ دیا ہے۔

کالج انتظامیہ کی ضمانت پر پولیس نے سیکیورٹی گارڈ کو چھوڑا ہے۔

نجی کالج میں طالبہ کے ساتھ مبینہ زیادتی سے متعلق پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس کے چند گھنٹوں بعد سیکیورٹی گارڈ کو گلبرگ پولیس نے حراست میں لیا تھا۔


دوسری جانب، مبینہ زیادتی کے خلاف احتجاج کرنے والے 24 طلبہ کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ 250 نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

مزید پڑھیں؛ طالبہ سے مبینہ زیادتی؛ احتجاج کرنے والے 24 طلبہ گرفتار، 250 کیخلاف مقدمہ

مقدمہ تھانہ ہربنس پورہ میں سب انسپکٹر عثمان اکبر کی مدعیت میں درج کیا گیا جس میں 324، 353، 291، 186، 290، 436، 147، 149 اور 382 کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

ایف آئی آر متن کے مطابق نجی کالج کے طلبہ اور شرپسند عناصر نے توڑ پھوڑ کی، شرپسند عناصر نے پیٹرول بموں سے پولیس پر حملے کیے اور پیٹرول بم پولیس اسٹیشن کی پارکنگ میں پھینکے گئے جس کے نتیجے میں چھ ملازمین کی موٹر سائیکلیں جل گئیں۔
Load Next Story