- آئینی ترمیم، اتحادی جماعتوں کی وزیراعظم کو حمایت کی یقین دہانی
- حکومت سندھ کا سرکاری اداروں کی رہائشی کالونیوں میں بجلی کے میٹر لگانے کا فیصلہ
- ایشین تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں دو پاکستانی بہنوں نے میڈلز جیت لیے
- سانحہ کارساز دنیا میں کسی بھی سیاسی جماعت پر سب سے بڑا حملہ تھا، سعید غنی
- جامعہ کراچی: طلبا کے احتجاج کے بعد لیٹ فیسوں میں کمی کیلئے کمیٹی قائم
- پنجاب حکومت کا کل تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان
- سندھ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلیےامیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال مکمل
- ایس ایس پی گھوٹکی کے ڈاکوؤں سے تعلقات، ڈی آئی جی سکھر نے آئی جی سندھ کو مراسلہ بھیج دیا
- اوورسیز پاکستانیوں کی جائیدادوں سے متعلق کیسز کیلیے خصوصی عدالت کے قیام کا بل سینیٹ میں منظور
- قومی اسمبلی اور سینیٹ میں شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے کامیاب انعقاد پر قرارداد منظور
- زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی قدر تنزلی سے دوچار
- پنجاب میں دو دن کے لیے دفعہ 144 نافذ
- زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 16 ارب 11 کروڑ ڈالر ہوگئے
- پنجاب میں جامعات کے طلبہ کیلئے ہونہار اسکالر شپ کی رجسٹریشن جاری
- نواز شریف کی بھارتی صحافیوں کے وفد سے ملاقات، کرکٹ کی بحالی کی بھی خواہش
- پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے اجارہ سکوک کے اجرا سے 10 کھرب روپے حاصل کرلیے
- سردار اختر مینگل کا پاکستان واپسی کا فیصلہ
- یحییٰ السنوار ممکنہ طور پر اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے
- یہودی سائنسدان کا قتل؛ ایران سے ایک لاکھ ڈالر لینے والا اسرائیلی گرفتار
- مجوزہ آئینی ترمیم کےاہم نکات سامنے آگئے
ایس ایس پی گھوٹکی کے ڈاکوؤں سے تعلقات، ڈی آئی جی سکھر نے آئی جی سندھ کو مراسلہ بھیج دیا
گھوٹکی: ایس ایس پی گھوٹکی حفیظ الرحمان بگٹی کے کچے کے ڈاکوؤں سے تعلقات انکشاف ہوا ہے۔
اس حوالے سے ڈی آئی جی سکھر نے آئی جی سندھ کو مراسلہ ارسال کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ ایس ایس پی گھوٹکی کے کچے کے جرائم پیشہ افراد سے تعلقات ہیں اور وہ نان پروفیشل اقدامات پر گامزن ہے۔
ڈی آئی جی سکھر پیر محمد شاہ نے کہا کہ ایس ایس پی گھوٹکی کے کچے کے ان ڈاکوؤں سے بھی تعلقات ہیں جو پولیس اہلکاروں کے قتل اور پولیس سے اسلحہ چھیننے جیسے واقعات میں ملوث ہیں۔
ڈی آئی جی سکھر کا کہنا ہے کہ ایس ایس پی گھوٹکی کو نوٹس دیکر اس سے اس بارے میں وضاحت طلب کی جائے۔
دریں اثنا ایس ایس پی گھوٹکی عبدالحفیظ بگٹی نے الزامات پر کوئی موقف نہیں دیا۔ وہ مقامی عدالت میں پیشی کے موقع پر باہر موجود میڈیا سے بات کیئے بنا روانہ ہوگئے۔
ایس ایس پی گھوٹکی پر الزام لگایا گیا تھا کہ اس نے مشہور ڈاکو عمر شر کو اپنے بنگلے پر مدعو کیا تھا، وہاں سے واپسی پر عمر شر کچے میں حملے میں ہلاک ہوگیا تھا جبکہ اس حملے میں سابق رکن سندھ اسمبلی شہریار کا دیرینہ ساتھی بھی ماراگیا تھا۔
ایس ایس پی گھوٹکی نے ایس ایچ او عبدالشکور لاکھو پر حملہ آوروں کی سہولتکاری کا الزام دیکر اسے گرفتار کروایا تھا، ایس ایچ او کے بھائی نادر لاکھو نے ایس ایس پی گھوٹکی پر ڈاکوؤں کی پشت پناہی کا الزام لگایا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔