چین میں ڈائنو سار کے نئی قسم کے انڈے کی بقایات دریافت

ماہرین کو 2021 میں ان انڈوں کی باقیات ایک محفوظ گھوسلے میں دریافت ہوئی

چینی محققین نے چین کے مشرقی صوبے سے ڈائنو سار کے ایک نئی قسم انڈے کی باقیات دریافت کیا ہے جو اب تک کا دریافت ہونے والا سب سے چھوٹا انڈہ ہے۔

جیانگشی جیولوجیکل سروے اینڈ ایکسپلوریشن انسٹیٹیوٹ، چائنا یونیورسٹی آف جیو سائنسز اور چائنیز اکیڈمی آف سائنسز کے محققین کی جانب سے تین برس تک کی جانے والی تحقیق میں آٹھ کروڑ برس پرانی چھ انڈوں کی بقایات کو ڈائنو سار کے انڈے قرار دیا گیا۔


ماہرین کو 2021 میں ان انڈوں کی باقیات ایک محفوظ گھوسلے میں دریافت ہوئی۔

محققین کی ٹیم نے اسکیننگ الیکٹرون مائیکرو اسکوپی اینڈ الیکٹرون بیک اسکیٹر ڈِفریکشن کا استعمال کرتے ہوئے انڈوں کے خول کے مائیکرو اسٹرکچر کا جائزہ لیا اور بتایا کہ یہ انڈے کسی غیر پرندہ تھیروپوڈ کے ہیں۔

ماہرین کے مطابق دریافت ہونے والے سب سے مکمل انڈے کی سب سے زیادہ لمبائی صرف 29 ملی میٹر پائی گئی، جس کے بعد اس انڈے نے ڈائنو سار کے سب سے چھوٹے انڈے کی باقیات کا نیا ریکارڈ بھی بنا دیا ہے۔
Load Next Story