’جے ہو‘ 126 کروڑ کا بزنس کرنے کے باوجود فلاپ فلم تھی سلمان خان

فلم جے ہو کے ٹکٹ کی قیمت انتہائی کم رکھی گئی جو ایک بہت بڑی غلطی تھی، سلمان خان

اگر فلم جے ہو کو ٹی وی اسکرین پر دیکھا جائے تو آپ کو بہت مزہ آئے گا یہ ایک فیملی فلم ہے، بالی ووڈ اداکار۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کا کہنا ہے کہ اس سال کے آغاز میں ریلیز ہونے والی فلم 'جے ہو' باکس آفس پر 126 کروڑ کا بزنس کرنے والی فلاپ فلم تھی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان کا اپنے ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ ہر اداکار بھی خواہش ہوتی ہے کہ اس کی ہر فلم پرانی فلم سے زیادہ سپر ہٹ ہو اور زیادہ باکس آفس پر زیادہ بزنس کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ فلم 'دبنگ' کے بعد 'جے ہو' کی صورت میں حقیقت پر مبنی ایک سجنیدہ فلم بنائی گئی لیکن اس کی ریلیز کا وقت مناسب نہیں رکھا گیا اور اس کے ٹکٹ کی قیمت بھی انتہائی کم رکھی گئی جو ایک بہت بڑی غلطی تھی۔ جس وقت فلم جے ریلیز کی گئ تو اس وقت اسکول چھٹیوں کے بعد کھلتے ہیں اور کوئی بھی چھٹی کے موڈ میں نہیں ہوتا۔


سلمان خان نے کہا کہ اگر فلم جے ہو کو ٹی وی اسکرین پر دیکھا جائے تو آپ کو بہت مزہ آئے گا یہ ایک فیملی فلم ہے لیکن اس کی موسیقی اس طرح فلم بینوں کو مچاٹر نہیں کر سکی جس طرح ہم سوچ رہے تھے۔

واضح رہے کہ سلمان خان کی فلم 'جے ہو' نے باکس آفس پر 126 کروڑ کا بزنس کیا جو اب تک اس سال کی سب سے زیادہ پیسہ کمانے والی فلم ہے لیکن سلمان خان کی گزشتہ فلموں دبنگ، واٹنٹڈ اور باڈی گارڈ کے مقابلے میں زیادہ بزنس کرنے میں ناکام رہی۔
Load Next Story