دوسرا ٹیسٹ اسپنرز نے 20 وکٹیں لیکر نئی تاریخ رقم کردی

نعمان علی نے 11 اور ساجد خان نے میچ میں 9 وکٹیں حاصل کیں

نعمان علی نے 11 اور ساجد خان نے میچ میں 9 وکٹیں حاصل کیں (فوٹو: کرک انفو)

قومی ٹیم کے اسپنرز نے انگلینڈ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں 20 وکٹیں لیکر نئی تاریخ رقم کردی۔

ملتان میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں مہمان ٹیم انگلینڈ کو 152 رنز سے شکست دیکر سیریز 1-1 سے برابر کی، یہ ہوم گراؤنڈ پر پاکستان کی 3 سال بعد پہلی فتح تھی۔

اس میچ میں پاکستان کی جانب سے نعمان علی اور ساجد خان 1972 کے بعد ٹیسٹ میچ میں 20 وکٹیں لینے والی پہلی جوڑی بننے کا اعزاز حاصل کیا۔

مزید پڑھیں: دوسرا ٹیسٹ؛ پاکستان نے 3 سال بعد ہوم گراؤنڈ پر پہلی فتح حاصل کرلی

ملتان ٹیسٹ میچ میں نعمان علی نے 11 اور ساجد خان نے 9 وکٹیں حاصل کیں۔


اس سے قبل سال 1972 میں آسٹریلیا کے ڈینس للی اور باب میسی نے انگلینڈ کے 20 کھلاڑی آؤٹ کیے تھے۔

مزید پڑھیں: راولپنڈی ٹیسٹ کیلئے بھی 'اسپن فرینڈلی پچ' بنانے کی تیاری شروع

پاکستان نے 1956ء کے کراچی ٹیسٹ میں آسٹریلیا کو 9 وکٹ سے ہرایا تھا اور اس میچ میں فضل محمود اور خان محمد نے مشترکہ طور پر 20 کھلاڑی آؤٹ کیے تھے۔

فضل محمود نے اس میچ میں 13 اور خان محمد نے 7 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

دوسری جانب مجموعی طور پر ٹیسٹ کرکٹ میں یہ 7واں موقع ہے جب اسپنرز نے حریف ٹیم کی تمام 20 وکٹیں لی ہوں۔

Load Next Story