راولپنڈی ٹیسٹ کیلئے بھی اسپن فرینڈلی پچ بنانے کی تیاری شروع
دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا ٹیسٹ میچ 24 اکتوبر سے راولپنڈی میں شیڈول ہے
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ہوم کنڈیشنز کا فائدہ اٹھانے کیلئے راولپنڈی ٹیسٹ میچ میں بھی اسپن فرینڈلی پچ بنانے کی تیاری شروع کردی۔
سابق فاسٹ باؤلر عاقب جاوید سمیت سلیکٹرز کی ٹیم معروف پچ کیوریٹر ٹونی ہیمنگ سے ملاقات کیلئے راولپنڈی اسٹیڈیم پہنچے، جس کا مقصد اسپن فرینڈلی پچ بنوانا تھا تاکہ قومی ٹیم ہوم گراؤنڈ کا ایڈوانٹیج اٹھاسکے۔
ملتان میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان اسپنرز ساجد خان اور نعمان علی نے بالترتیب 20 وکٹیں حاصل کیں اور گرین شرٹس کو میچ جتوایا۔
مزید پڑھیں: دوسرا ٹیسٹ؛ پاکستان نے 3 سال بعد ہوم گراؤنڈ پر پہلی فتح حاصل کرلی
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کے تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 24 اکتوبر سے راولپنڈی میں شیڈول ہے۔
مزید پڑھیں: دوسرا ٹیسٹ؛ اسپنرز نے 20 وکٹیں لیکر نئی تاریخ رقم کردی
دوسری جانب تیسرے ٹیسٹ میچ کیلئے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے پلیئنگ الیون کے انتخاب کا مکمل اختیار 5 رکنی کمیٹی کے سپرد کردیا ہے جبکہ ہیڈوک اور کپتان سے مشاورت کی جائے گی۔