اوکاڑہ سے 4 مبینہ دہشت گرد گرفتار خود کش جیکٹس اوربھاری تعداد میں اسلحہ برآمد
گرفتار ہونےوالے 4 مبینہ دہشت گردلاہور کی سرکاری یونیورسٹی میں زیر تعلیم ہیں اور ان کا تعلق کالعدم جماعت سے ہے،ذرائع
سکیورٹی اداروں نے گزشتہ دنوں اوکاڑہ سے حراست میں لیے گئے ملزم کی نشاندہی پر مزید 4 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا جس کے بعد گرفتار دہشت گردوں کی تعداد 6 ہوگئی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس نے گزشتہ روز رائے ونڈ میں ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے اوکاڑہ میں کارروائی کرکے ملزم آزاد خان کو حراست میں لیا تھا جس کی نشاندہی پر پولیس نے اوکاڑہ کی تحصیل حویلی لکھا میں کارروائی کرکے مزید 4 مبینہ دہشت گردوں کوگرفتار کرلیا جن کے قبضے سے خودکش جیکٹس اور بھاری تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔
دوسری جانب پولیس نے ملزم آزاد خان کی ہی نشاندہی پر گزشتہ روز رائے ونڈ کے علاقے اڈا پلاٹ سے بھی 2 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کیا تھا اور اب تک ملزم کی نشاندہی پر 6 دہشت گردوں کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔
ذرائع کے مطابق پولیس کی تازہ کارروائی میں حویلی لکھا سے گرفتار ہونےوالے 4 مبینہ دہشت گردلاہور کی سرکاری یونیورسٹی میں زیر تعلیم ہیں اور ان کا تعلق کالعدم جماعت سے ہے۔ پولیس نے ملزمان سے تفتیش کے لئے انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے جبکہ ان کے مزید ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے بھی چھاپے مارے جارہے ہیں۔