نیٹ فلکس میں اشتہارات کے ذریعے 50 لاکھ سے زائد سبسکرائبرز کا اضافہ
یہ اضافہ پچھلے سال کے اسی دورانیے میں حاصل کیے گئے 8.76 ملین سبسکرائبرز سے کم رہا
عالمی اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس نے تیسری سہ ماہی میں 5.1 ملین نئے سبسکرائبرز کا اضافہ کر کے وال اسٹریٹ کی توقعات کو پیچھے چھوڑ دیا۔ اس کامیابی میں کمپنی کی اشتہاراتی سروس کا اہم کردار ہے، جس کے ذریعے 50 فیصد سے زائد سبسکرائبرز شامل ہوئے ہیں۔
کمپنی کی کارکردگی نے 4 ملین سبسکرائبرز کے متوقع ہدف کو عبور کیا، جس کے بعد جمعرات کو اس کے شیئرز میں 4.8 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔ تاہم، یہ اضافہ پچھلے سال کے اسی دورانیے میں حاصل کیے گئے 8.76 ملین سبسکرائبرز سے کم رہا۔
نیٹ فلکس کی آمدنی بڑھ کر 9.825 بلین ڈالر تک پہنچ گئی، جبکہ تجزیہ کاروں نے 9.769 بلین ڈالر کی پیشگوئی کی تھی۔ اس کی آپریٹنگ مارجن 30 فیصد تک پہنچ گئی، جو گزشتہ سال 22 فیصد تھی۔ کمپنی نے فی شیئر 5.40 ڈالر کمائے، جو کہ تجزیہ کاروں کے 5.12 ڈالر کی توقعات سے زیادہ تھا۔
کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ 2025 سے وہ سبسکرائبرز کے اعدادوشمار جاری نہیں کرے گی اور اپنی توجہ مالیاتی میٹرکس جیسے آمدنی اور منافع کی شرح پر مرکوز کرے گی۔ نیٹ فلکس کی اشتہاری سروس 2026 تک مزید اہم کردار ادا کرنے کی توقع ہے۔