وزیراعلیٰ پختونخوا کے فارم ہاؤس کے قریب ایف سی کے قافلے پر دھماکا

دھماکے میں ایف سی کے 2 اہل کار زخمی ہو گئے، ایک کی حالت تشویش ناک

(فوٹو: فائل)

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے فارم ہاؤس کے قریب ایف سی کے قافلے پر دھماکا ہوا ہے۔



پولیس ذرائع کے مطابق ڈی آئی خان میں ٹانک روڈ ہتھالہ کے قریب ایف سی کے قافلے پر آئی ای ڈی دھماکا ہوا۔ دھماکا وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے فارم ہاؤس کے قریب پیش آیا۔


دھماکے میں ایف سی کے 2 اہل کار زخمی ہو گئے جن میں سے ایک کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔ واقعہ روڈ سواپنگ کے دوران پیش آیا۔


دھماکے کے بعد پولیس اور سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچی۔ حکام نے شواہد اکٹھے کرکے علاقے کی ناکا بندی کرتے ہوئے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

Load Next Story