بھاری مینڈیٹ کے باوجود کراچی سے متعلق فیصلے کرنے کی اجازت نہیں حیدر عباس رضوی
دہشتگردوں نے فوجیوں اور عوام كو اپنی بربریت كا نشانہ بنایا اور دین كے نام پر انتہا پسندی كو فروغ دیا،رکن رابطہ کمیٹی
ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن حیدر عباس رضوی نے کہا ہے کہ اتنے بڑے مینڈیٹ کے باوجود ایم کیو ایم کو شہراور اس كے شہریوں كے مستقبل سے متعلق فیصلے كرنے كی اجازت نہیں ہے۔
گلشن اقبال میں اے پی ایم ایس او کے افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے حیدر عباس رضوی نے كہا كہ اے پی ایم ایس او دنیا كی واحد طلبا تنظیم ہے جس نے اپنے اندر سے ایک بڑی سیاسی جماعت كو جنم دیا جو آج ملک كی تیسری بڑی جماعت ہے اور ملک میں بسنے والے ہر فرد كی بلا امتیاز خدمت كر رہی ہے۔ انہوں نے كہا كہ كراچی میں گزشتہ 30 سال سے عوام الطاف حسین كے نظریے كو اپنارہے ہیں اور ایم كیو ایم كے حمایت یافتہ حق پرست امیدواروں كو گزشتہ 27 سال سے انتخابات میں منتخب كرتے آرہے ہیں لیكن افسوس كی بات ہے كہ اتنے بڑے مینڈیٹ كے باوجود ایم كیو ایم كو اپنے شہر اور اس كے شہریوں كے مستقبل سے متعلق فیصلے كرنے كی اجازت نہیں ہے اور نہ ہی شہری اداروں میں فیصلے كرنے كا اختیار ہے بلکہ ہم تو چپڑاسی بھی اپنی مرضی سے نہیں رکھ سکتے۔
حیدرعباس رضوی کا کہنا تھا کہ ایم كیو ایم صرف كراچی كی نہیں بلكہ ملک گیر جماعت ہے جس كی حق پرستی كا پرچم كشمیر اور گلگت بلتستان تک لہرا رہا ہے اور الطاف حسین كے منتخب نمائندے كراچی سے كشمور تک عوام كی خدمت كر رہے ہیں۔ انہوں نے كہا كہ غزہ میں مسلمانوں پر ظلم كے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں اور یہ ہماری ذمہ داری ہے كہ غزہ كے مسلمانوں كے لئے آواز اُٹھائیں كیونكہ ہمارے ملک میں بھی یہی صورتحال ہے جہاں دہشت گردوں نے ہمارے فوجی جوانوں اور عوام كو اپنی بربریت كا نشانہ بنایا ہے اور دین كے نام پر انتہا پسندی كے رجحان كو فروغ دیا ہے۔