اسرائیل نے غزہ میں شہید یحییٰ السنوار کی لاش کی تصویر والے پمفلٹ گرادیے
پمفلٹس پر نیتن یاہو کی جمعرات کو کی گئی تقریر کے الفاظ بھی دہرائے گئے ہیں
اسرائیل کی غزہ میں فلسطینیوں کو خوفزدہ کرنے کی بھونڈی کوشش سامنے آگئی۔
اسرائیلی طیاروں نے غزہ میں حماس کے شہید سربراہ یحییٰ السنوار کی لاش کی تصاویر والے پمفلٹ گرائے ہیں جس پر لکھا ہے کہ حماس اب غزہ پر حکومت نہیں کرے گی۔
آن لائن گردش کرنے والی تصاویر کے مطابق پمفلٹ پر عربی زبان میں لکھا گیا ہے کہ جو کوئی بھی ہتھیار پھینک کر یرغمالیوں کو حوالے کرے گا اسے وہاں سے نکلنے اور امن سے رہنے کی اجازت ہوگی۔
مزید پڑھیں: کیا اسرائیل فلسطینیوں سے بنو نضیر کی ذلت کا بدلہ لے رہا ہے؟
واضح رہے کہ حماس کے سربراہ یحییٰ السنوار جمعرات کو غزہ میں قابض صیہونی فوج کے ساتھ فرنٹ لائن پر جواں مردی سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے تھے جس کے بعد اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے اپنے خطاب میں یہی بات کی تھی جو ان پمفلٹس میں دہرائی گئی ہے۔