امیر البحر کا دورہ نیدرلینڈملٹرینیول حکام سے ملاقاتیں

امیر البحر ایڈمرل نوید اشرف نے رائل نیدرلینڈز نیوی کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ بھی کیا

(فوٹو: ویب ڈیسک ایکسپریس)

چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے سرکاری دورے کے دوران نیدرلینڈز کی ملٹری اور نیول حکام سے ملاقاتیں کیں،جن میں دوطرفہ دفاعی تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔


امیر البحر نے مشقوں اور تربیتی تبادلے کے پروگراموں کے ذریعے دونوں ممالک کی مسلح افواج کے درمیان رابطوں کو بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔ نیدر لینڈز کے ڈپٹی چیف آف ڈیفنس، وائس ایڈمرل بوڈیوجن بوٹس نے مختلف شعبوں میں مضبوط دوطرفہ فوجی تعاون کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے،دفاعی شعبے میں مزید تعاون بڑھانے پر زور دیا۔

امیر البحر ایڈمرل نوید اشرف نے رائل نیدرلینڈز نیوی کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ بھی کیا اور کمانڈر رائل نیدرلینڈز نیوی، وائس ایڈمرل رینے تاس سے ملاقات کی،جس میں باہمی دفاعی تعلقات، دوطرفہ بحری تعاون اور علاقائی میری ٹائم سیکیورٹی پر تبادلہ خیال کیا۔
Load Next Story