حافظ نعیم کا 26ویں آئینی ترمیم سے متعلق صورتحال پر دلچسپ تبصرہ

گویا سب کا اس پر اتفاق ہے کہ اب منصور علی شاہ چیف جسٹس نہیں بن رہے، حافظ نعیم

فوٹو: فائل

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے 26 ویں آئینی ترمیم سے متعلق موجودہ صورت حال پر دلچسپ تبصرہ کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ''ایکس'' پر حافظ نعیم الرحمٰن نے لکھا کہ خوب اتفاق ہے!! ‏بلاول کہتے ہیں ترمیم پر پی پی اور مولانا فضل الرحمان کا 100 فیصد اتفاق ہے جبکہ ‏بیرسٹر گوہر مسلسل کہہ رہے ہیں کہ آئینی ترمیم پر پی ٹی آئی کا مولانا فضل الرحمان سے اتفاق رائے ہوگیا ہے۔


انہوں نے لکھا کہ رانا ثناء اللہ کہتے ہیں مولانا فضل الرحمان نے حکومت کے مسودے سے اتفاق کیا ہے، گویا سب کا اس پر اتفاق ہے کہ اب منصور علی شاہ چیف جسٹس نہیں بن رہے۔

حافظ نعیم الرحمن کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس کا تقرر سنیارٹی پر نہیں ہوگا اور عدلیہ پر حکومت کا کنٹرول ہوگا۔ ماشاءاللہ، ویلڈن آل۔
Load Next Story