- ن لیگ کے اقلیتی رکن بلوچستان اسمبلی انتقال کر گئے
- مولانا فضل الرحمان کی حکومت کو آئینی ترمیم پر ووٹ دینے کی یقین دہانی
- فخر کے بعد عامر بھی بابراعظم کے حق میں بول اُٹھے
- وفاقی کابینہ نے 26ویں آئینی ترمیم کی منظوری دے دی
- مہر بانو نے زین قریشی کی گمشدگی کی تصدیق کر دی
- بابراعظم کے والد نے بیٹے کو ٹیسٹ اسکواڈ سے باہر کرنے پر خاموشی توڑ دی
- آئینی ترامیم کی منظوری کے لئے دیگر آپشنز موجود ہیں، وزیر اطلاعات
- آئینی ترامیم؛ پی ٹی آئی کے 3ارکان قومی اسمبلی کے غائب ہونے کا انکشاف
- بی جے پی رہنما کے بیٹے کی پاکستانی لڑکی سے شادی
- یونان: گھروں میں گھُس کر جوتے سونگھنے والا شہری گرفتار
- کیویز 36 سال بعد بھارت کیخلاف ٹیسٹ میچ جیتنے میں کامیاب
- اکثر لفٹ میں آئینہ کیوں ہوتا ہے؟
- جو آتا ہے بسم اللہ ورنہ تعداد سے زیادہ نمبرز موجود ہیں، فیصل واوڈا
- آئینی ترامیم پر تحریک انصاف سے بات کرنا وقت کا ضیاع ہے، عظمیٰ بخاری
- عدلیہ حکومت کے تابع نہیں ہونی چاہیے، شاہد خاقان
- سوئی گیس بلز نے غریب عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی، ایم کیو ایم
- ترکیہ میں فلسطین کانفرنس؛ مشاہد حسین نے 3 نکاتی ایکشن پلان پیش کردیا
- ایسا ایئرپورٹ جہاں رخصت کرتے وقت زیادہ گلے ملنا منع ہے
- چیمپئینز ٹرافی؛ بھارتی بورڈ جھوٹی خبریں پھیلانے لگا
- کراچی؛ 4 خواتین کے قتل کا مقدمہ درج، بیٹے کے ملوث ہونیکا امکان
جی ایچ کیو حملہ کیس؛ چالان میں عمران خان سمیت دیگر ملزمان پر 27سنگین دفعات عائد
اسلام آباد / راولپنڈی: سانحہ 9 مئی کے دوران جی ایچ کیو حملہ کیس میں چالان کی تفصیلات سامنے آگئیں، بانی پی ٹی آئی عمران خان سمیت ملزمان پر مجموعی طور پر 27 سنگین دفعات عائد کی گئی ہیں۔
چالان کے مطابق ملزمان نے سابق صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کی زیر قیادت جی ایچ کیو پر حملہ کیا، دھاوا بولتے ہوئے گیٹ توڑ دیا، فوجی جوانوں سے بھرپور مزاحمت کی اور توڑ پھوڑ کرتے رہے۔ حساس عسکری املاک میں توڑ پھوڑ کرتے ہوئے آگ لگا دی، ڈنڈوں پتھروں سے حملہ کیا گیا، پیٹرول بم مارا گیا۔
ملزمان جی ایچ کیو گیٹ توڑ کر اندر داخل ہوگئے، ملک میں بغاوت کا ساماں پیدا کیا گیا، جی ایچ کیو بلڈنگ کے شیشے توڑے دئیے گئے۔ پاک آرمی کی ساکھ کو نقصان پہنچایا گیا، عسکری ملازمین پر حملے کیے گئے۔ ملک اور فورسز دشمن نعرے لگائے گئے۔ آئی ایس آئی عمارت پر حملے کیے گئے، مظاہرہ منظم مجرمانہ سازش کے تحت کیا گیا، موقع پر 6 ملزم گرفتار کیے جن کی نشاندہی پر مزید گرفتاریاں کی گئیں۔
چالان میں استدعا کی گئی کہ ملزمان کو عبرت ناک سزائیں دی جائیں۔ مقدمے کے 3 وعدہ معاف گواہ سابق ایم این اے صداقت عباسی، سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم عباسی اور سابق ایم پی اے عمر تنویر بٹ منحرف ہوگئے ہیں اور درخواستیں دائر کی ہیں۔
دوسری طرف، انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت 30 اکتوبر تک ملتوی کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد، عثمان ڈار، امجد نیازی، راجہ بشارت سمیت 28 ملزمان میں فرد جرم کے لیے چالان کی نقول تقسیم کر دیں جبکہ بانی چیئرمین کو جیل ٹرائل نہ ہونے کے باعث نقل نہ مل کسی جس کی وجہ سے فرد جرم آئندہ تاریخ پر بھی عائد ہونے سے بھی ٹل گئی۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکلاء نے عدالت میں بیٹوں سے ٹیلیفون پر بات چیت، وکلاء کی ملاقات اور طبی معائنے سے متعلق درخواستیں دائر کر دیں۔ عدالت نے تینوں درخواستوں کی سماعت مکمل کر کے فیصلہ محفوظ کر لیا۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے ایڈمنسٹریٹو جج راجہ جواد عباس نے سپریم کورٹ کے باہر احتجاج کرنے پر درج مقدمے میں پی ٹی آئی سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کی عبوری ضمانت میں 28 اکتوبر تک توسیع کر دی۔
مزید برآں، بانی پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ اور عظمیٰ کی ضمانت بعداز گرفتاری کی درخواستوں پر جج کی رخصت کے باعث بغیر کارروائی سماعت 22 اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔