نیوزی لینڈ ویمنز ٹیم ٹی20 ورلڈکپ کی فاتح بن گئی

جنوبی افریقا کی ٹیم 159 رنز کا تعاقب کرتے ہوئے 126 رنز بناسکی

فوٹو: اے پی

ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقا کو شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کرلی۔

دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقا کی ٹیم نیوزی لینڈ کے ہدف کا تعاقب کرنے میں ناکام رہی۔

جنوبی افریقا ویمن ٹیم 159 رنز کا تعاقب کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان 126 رنز بناسکی۔


مزید پڑھیں: ویمنز ٹی 20 ورلڈ چیمپئن کیویز کے وارے نیارے

قبل ازیں جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا، نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز بنائے۔

امیلا کیر43، بروک ہالیڈے 38 اور سوزی بیٹس 32 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔
Load Next Story