مریم نواز نے ڈیولمپنٹ واٹر ہارٹیکلچرکیلیے اتھارٹیز بنانے کی منظوری دے دی

پنجاب ڈیولپمنٹ اتھارٹی ، پنجاب واٹراینڈ سینی ٹیشن اتھارٹی اور پنجاب ہارٹی کلچر اتھارٹی قائم کی جائے گی

(فوٹو: فائل)

پنجاب میں ڈیولپمنٹ ، واٹر اینڈ سینی ٹیشن اور ہارٹیکلچر کے لیے صوبائی اتھارٹیز قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے تین صوبائی اتھارٹیز بنانے کی اصولی منظوری دے دی۔


پنجاب ڈیولپمنٹ اتھارٹی ، پنجاب واٹراینڈ سینی ٹیشن اتھارٹی اور پنجاب ہارٹی کلچر اتھارٹی قائم کی جائے گی۔ صوبائی اتھارٹیز کے قیام کے لیے باقاعدہ قانون سازی ہوگی جس کے لیے صوبائی اتھارٹیز مرکزی سطح پر پالیسی اور پلان تشکیل دیں گی۔

لوکل لیول پر ڈیولپمنٹ ، واٹر اینڈ سینی ٹیشن اور ہارٹیکلچر ایجنسی عملدرآمد یقینی بنائیں گی ۔ صوبائی اتھارٹیز کے لیے گورننگ بورڈ اور ڈائریکٹر جنرل بنانے کی تجاویز دی گئی ۔ لوکل لیول پر مینجمنٹ بورڈ اور منیجنگ ڈائریکٹر مقرر کا جائزہ لیا گیا۔
Load Next Story