اژدھے کے ساتھ کھیلنے والی بچی سوشل میڈیا پر وائرل
اپنے اس شوق کی وجہ سے ہی بچی کے انسٹاگرام پر 400,000 سے زیادہ فالوورز ہیں
اپنی خوفناک شہرت کے باوجود سانپ دنیا بھر میں کئی لوگوں کے لیے پرکشش پالتو جانور بن چکے ہیں۔ حال ہی میں ایک چھوٹی بچی کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں وہ ایک بڑے کالے اژدھے کو اپنے کندھوں پر ڈال کر کھیل رہی ہے۔
وائرل ویڈیو نے انٹرنیٹ پر کافی توجہ حاصل کرلی ہے۔ ویڈیو میں دل دہلا دینے والے لمحے کو اس وقت ریکارڈ کیا گیا جب بچی ایک بڑے اژدھے کو سنبھالی ہوئے ہے اور سانپ اس کے اوپر دینگ رہا ہے۔
خوش قسمتی سے سانپ پرسکون رہتا ہے اور بچی کو کوئی نقصان نہیں پہنچاتا۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ آریانا نامی بچی سانپوں کا شوق رکھتی ہے اور اس وجہ سے اس نے انسٹاگرام پر 400,000 سے زیادہ فالوورز اکٹھے کر رکھے ہیں۔
بچی کا انسٹاگرام پیج @snakemasterexotics کے نام سے ہے جس کی پروفائل پر بس اتنا لکھا ہے، 'صرف ایک لڑکی اور سانپوں کے لیے اس کا شوق۔'