ہنگامہ آرائی کا مقدمہ حلیم عادل شیخ خرم شیر زمان اور آفتاب صدیقی بری
تحریک انصاف کے سابق رہنما علی زیدی کی ملیر کورٹ پیشی کے دوران ہنگامہ آرائی کی گئی تھی
جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر نے تحریک انصاف کے سابق رہنما علی زیدی کی ملیر کورٹ پیشی کے موقع پر ہنگامہ آرائی کے مقدمے میں بریت کی درخواست منظور کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ، خرم شیر زمان اور آفتاب صدیقی کو بری کردیا۔
کراچی ملیر کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ نمبر گیارہ کی عدالت کے روبرو تحریک انصاف کے سابق رہنما علی زیدی کی ملیر کورٹ پیشی کے موقع پر ہنگامہ آرائی کا مقدمے میں تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ اور دیگر کی بریت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
وکیل صفائی خالد محمود ایڈووکیٹ نے موقف دیا کہ جس وقت یہ مقدمہ درج کیا گیا تھا، حلیم عادل شیخ عمرے پر تھے۔ حلیم عادل شیخ کا نام بدنیتی کی بنیاد کر مقدمے میں شامل کیا گیا جبکہ پولیس نے مقدمے میں کوئی شواہد پیش نہیں کیے ہیں۔
عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی بریت کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ، خرم شیر زمان اور آفتاب صدیقی کو بری کر دیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف ملیر سٹی تھانے میں ہنگامہ آرائی کا مقدمہ درج تھا۔ تحریک انصاف کے سابق رہنما علی زیدی کی ملیر کورٹ پیشی کے دوران ہنگامہ آرائی کی گئی تھی۔