پاکستان کا کلائمیٹ فنانسنگ کیلئے آئی ایم ایف سے دوبارہ درخواست کرنے کا فیصلہ

کلائمیٹ فنانسنگ کیلئے پہلی درخواست کو آئی ایم ایف نے منظور نہیں کیا تھا

کلائمیٹ فنانسنگ کیلئے پہلی درخواست کو آئی ایم ایف نے منظور نہیں کیا تھا

پاکستان نے کلائمیٹ فنانسنگ کیلئے آئی ایم ایف سے دوبارہ درخواست کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

آئی ایم ایف اور عالمی بینک کے سالانہ اجلاس کے دوران وزیر خزانہ محمد اورنگزیب آئی ایم ایف سے دو ارب ڈالر کلائمیٹ فنانسنگ کیلئے درخواست کریں گے۔

ذرائع کے مطابق ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات کے دوران کلائمیٹ فنانسنگ کیلئے وزارت خزانہ نے ورکنگ مکمل کر لی۔ صدر عالمی بینک سے موسمیاتی تبدیلی کے منصوبوں کی فنانسنگ کیلئے منصوبوں پر بات چیت کی جائے گی۔


ایم ڈی آئی ایم ایف سے حتمی بات چیت کے بعد پاکستان کو 2 ارب ڈالر تک فنانسنگ ہو سکتی ہے۔ کلائمیٹ فنانسنگ کیلئے پہلی درخواست کو آئی ایم ایف نے فوری نہیں مانا تھا۔

ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف حکام کیساتھ قرض پروگرام کے بعد اہداف پر عملدرآمد کی ابتدائی رپورٹس کا جائزہ لیا جائے گا۔

26 اکتوبر تک وزیر خزانہ، سیکرٹری خزانہ اور اسٹیٹ بینک حکام کیساتھ سالانہ اجلاسوں میں شریک ہوں گے۔ وزیر خزانہ آئی ایم ایف کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے بعد ہفتے کے اختتام تک واپس آئیں گے۔
Load Next Story