دنیا بھر میں پرندوں کی آبادی میں مسلسل کمی

اگر کہیں پرندوں کی آبادی میں کمی واقع ہورہی ہے تو یہ اس بات کا اشارہ ہے کہ وہاں کچھ گڑبڑ ہے

[فائل-فوٹو]

جنگلی حیات کی ایک تنظیم کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں پرندوں کی آبادی میں تیزی سے کمی ہورہی ہے جو اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ ماحولیاتی تبدیلی منفی سطح پر ہورہی ہے۔

ورلڈ وائلڈ لائف فنڈ (ڈبلیو ڈبلیو ایف) ترکیے کے جنگلی حیات کے ماہر احمد ایمرے کوتوکو نے ترک سرکاری خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ پرندے کسی علاقے میں تنزلی کا پہلا محرک ہوتے ہیں۔ اگر کہیں پرندوں کی آبادی میں کمی واقع ہو تو یہ اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ وہاں کچھ گڑبڑ ہے۔


پرندوں کی آبادی اور فطرت کے توازن کے درمیان تعلق کی مثال پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یورپ میں ایک زمانے میں پرندے جو کھیتی باڑی پر کھانا کھاتے تھے ان میں کیڑے مار ادویات کی وجہ سے کیڑے مکوڑوں کی آبادی میں کمی واقع ہوئی جس کی وجہ سے پولینیشن میں بھی کمی واقع ہوئی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ تاہم اگر شکاری پرندوں کا کافی تناسب ہو تو کیڑے مار ادویات کی ضرورت نہیں ہوگی کیونکہ وہاں چوہوں کی تعداد کم ہوگی۔ امریکا اور یورپی ممالک نے اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے بہت سے منصوبے بنائے ہیں جس پر ہمیں بھی عملدرآمد کرنا چاہیے۔
Load Next Story