پاکستان اوربھارت میں ایک دوسرے کی فلموں کی نمائش میں رکاوٹ نہیں ہونی چاہئےثمینہ پیرزادہ

جس طرح پاکستان میں بھارتی فلمیں مقبول ہیں اسی طرح بھارت میں پاکستانی ڈراموں کو بہت سراہا جاتا ہے

بالی ووڈ میں مینا کماری کی اداکاری اور مادھوری ڈکشت کا رقص بہت پسند ہے۔، ثمینہ پیرزادہ فوٹو: فائل

معروف ٹی وی اداکارہ اور ہدایت کارہ ثمینہ پیرزادہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ایسا ماحول فروغ پانا چاہیئے جس میں دونوں ممالک کی فلمیں کسی رکاوٹ اور پریشانی کے بغیر نمائش کے لئے پیش کی جاسکیں۔


عرب روزنامے کو انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ جس طرح پاکستان میں بھارتی فلمیں مقبول ہیں اسی طرح بھارت میں پاکستانی ڈراموں کو بہت سراہا جاتا ہے۔ حال ہی میں بھارتی نجی چینل میں پاکستانی ڈراموں اور دیگر پروگرامز نشر کئے جانے لگے ہیں جو کہ خوش آئند ہیں۔ اس کے ذریعے بھارتی عوام ایک عام پاکستانی کی طرز زندگی، اس کے احساسات اور جذبات کو جان سکیں گے۔ اس کے علاوہ بھارتی یہ بھی جان پائیں گے کہ دونوں ملکوں کے درمیان بہت سی اقدار مشترک ہیں۔
ثمینہ پیرزادہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک ایسے ماحول کو فروغ پانا چاہیئے جس میں دونوں ممالک کی فلمیں کسی رکاوٹ اور پریشانی کے بغیر ایک دوسرے ملکوں میں نمائش کے لئے پیش کی جاسکیں۔ پاکستانی سینما ایک نئے دور میں داخل ہوچکا ہے جس میں نئے موضوعات پر فلمیں بن رہی ہیں، اگر کہانی اور اداکاری عمدہ ہو تو پاکستانی فلمیں بھارتی باکس آفس پر بھی کامیابی حاصل کرسکتی ہیں اور اس کی مثال 'بول' اور 'خدا کے لئے' جیسی فلمیں ہیں جنہیں بھارت میں بھی بہت زیادہ پسند کیا گیا۔
واضح رہے کہ بھارت میں نجی ٹی وی چینل میں بڑی تعداد میں پاکستانی ڈرامے اور پروگرام نشر کئے جارہے ہیں اور انہیں بھارتی شائقین پسند بھی کررہےہیں۔
Load Next Story