ویرات اور انوشکا کا پینے کیلئے مہنگا پانی قیمت جان کر حیران رہ جائیں گے

دونوں اپنی صحت اور فٹنس کے حوالے سے سخت اصولوں پر عمل کرتے ہیں

فوٹو : فائل

بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی اب مستقل طور پر لندن منتقل ہوچکے ہیں لیکن بھارت چھوڑنے کے باوجود ان کی زندگی کی ایک چیز جو آج بھی مشترکہ ہے، اور وہ ان کا خاص اور مہنگا پانی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ویرات اور انوشکا دونوں اپنی صحت اور فٹنس کے حوالے سے سخت اصولوں پر عمل کرتے ہیں، جس میں ان کا مخصوص ایوین نیچرل اسپرنگ کا پانی پینا بھی شامل ہے۔


یہ پانی جنیوا جھیل کے جنوبی کنارے سے حاصل کیا جاتا ہے اور اسے دنیا بھر میں ایک خالص اور کیمیکل سے پاک پانی کے طور پر جانا جاتا ہے۔

اس پانی کی قیمت بھی خاصی زیادہ ہے۔ ایک لیٹر کی بوتل کی قیمت تقریباً 600 بھارتی روپے ہے، یعنی اگر کوئی روزانہ 2 لیٹر پانی پیتا ہے تو اس کی قیمت 1200 بھارتی روپے بنتی ہے۔ ایمیزون انڈیا پر اس پانی کی ایک درجن بوتلوں کی قیمت 4200 بھارتی روپے ہے۔

یاد رہے کہ انوشکا اور ویرات نے 2018 میں شادی کی تھی اور ان کے ہاں 2021 میں بیٹی وامیکا اور 2024 میں بیٹے آکائے کی پیدائش ہوئی۔
Load Next Story

@media only screen and (min-width: 1024px) { div#google_ads_iframe_\/11952262\/express-sports-story-1_0__container__ { margin-bottom: 15px; } } @media only screen and (max-width: 600px) { .sidebar-social-icons.widget-spacing { display: none; } }