رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں آئی ٹی برآمدات 876 ملین ڈالرز تک پہنچ گئیں شزہ فاطمہ


فوٹو- فائل
وزارت آئی ٹی کے مطابق آئی ٹی برآمدات میں گذشتہ سال ستمبر کے مہینے کے مقابلے میں 41.7 فی صد اضافہ ہوا ہے، گزشتہ مالی سال ستمبر میں آئی ٹی برآمدات 206 ملین ڈالرز تھیں۔
وزیر مملکت آئی ٹی شزہ فاطمہ نے کہا آئی ٹی برآمدات میں اضافہ کے لیے حکومتی اقدامات جاری ہیں، حکومت کے کاروبار کرنے میں آسانی کے لیے اقدامات کی بدولت ہماری آئی ٹی برآمدات میں اضافہ ہو رہا ہے۔
وزیراعظم پاکستان کی ہدایت اور ایس آئی ایف سی کی بھر پور معاونت سے وزارت آئی ٹی، پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ اور آئی ٹی انڈسٹری آئی ٹی برآمدات میں اضافہ کے لیے کوشاں ہیں۔