ایکسپریس رمضان پکوان میں پیش ہے ’’چکن وان ٹون ود ساس‘‘
’’چکن وان ٹون ود ساس‘‘ جو نہ صرف آپ کی افطاری کا لطف دوبالا کردیں گے بلکہ اسے آپ بار بار کھانا چاہیں گے۔
ISLAMABAD:
ایکسپریس رمضان پکوان آج آپ کے لئے ہم لارہے ہیں ''چکن وان ٹون ود ساس'' جو نہ صرف آپ کی افطاری کا لطف دوبالا کردیں گے بلکہ اسے آپ بار بار کھانا چاہیں گے۔
اجزا:
چکن کا قیمہ ایک کپ (باریک پسا ہوا)، دیگی مرچ (آدھا چائے کا چمچ)، وائٹ پیپر پاؤڈر (آدھا چائے کا چمچ)، ہری مرچ ایک چائے کا چمچ (کُٹی ہوئی)، ہری پیاز کے پتے ایک کھانے کا چمچ (باریک کٹے ہوئے)، سویا ساس (ایک چائے کا چمچ)، مایونیز (دو کھانے کے چمچ)، میدہ (ایک کھانے کا چمچ)، مانڈا پٹی (حسب ضرورت)
ساس کے لیے:
پانی (ایک کپ)، چلی گارلک ساس (چار کھانے کے چمچ)، شہد (ایک کھانے کا چمچ)، سرکہ (ایک چائے کا چمچ)، ادرک ایک کھانے کا چمچ (پسی ہوئی)، کارن فلور (ایک چائے کا چمچ)
ترکیب:
سب سے پہلے ایک پیالے میں چکن کا قیمہ، دیگی مرچ، وائٹ پیپر پاؤڈر، ہری مرچ، ہری پیاز کے پتے، سویا ساس اور مایونیز کو ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں، پھر میدے کو پانی میں گھول لیں، اب مانڈا پٹی میں قیمہ کے مکسچر کو ڈال کر میدے کے مکسچر سے بند کر دیں، اب ایک فرائی پین میں تیل گرم کرکے پٹیوں کو فرائی کر لیں۔
ساس کے لیے سب سے پہلے پانی، چلی گارلک ساس، شہد، سرکہ، پسی ادرک اور کارن فلور ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں، پھر اس کو چولہے پر رکھ کر دس منٹ تک پکائیں اور چمچ چلاتے رہیں، لیجئے مزیدار ساس تیار ہے، اب اسے چکن وان ٹون کے ساتھ سرو کریں۔