سندھ میں متوازی ہاکی ایسوسی ایشن بنانے والوں پر 10 سال کی پابندی عائد

سندھ اولمپک ایسوسی ایشن نے ایک خط کے ذریعے حکومت کو اپنے فیصلے سے آگاہ کردیا

سندھ اولمپک ایسوسی ایشن نے صوبے میں متوازی ہاکی ایسوسی ایشن بنانے اور متوازی سرگرمیوں میں حصہ لینے والوں پر دس سال کی پابندی لگادی۔

 ایس او اے نے ایک خط کے ذریعے حکومت سندھ کے محکمہ کھیل کو اپنے فیصلے سے آگاہ کردیا، ایس او اے نے خط لکھنے کا فیصلہ سندھ ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر و میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی زیر  صدارت اجلاس کے بعد کیا۔

 سندھ ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکریٹری اکبر قائم خانی نے اجلاس کے فیصلوں سے آگاہ کیا، خط کے متن کے مطابق جیکب آباد، حیدر اباد، جامشورو، شکار پور کے بعض سرکاری افسران صوبے میں متوازی ہاکی ایسوسی ایشن بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔

 جیکب اباد کے ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن رمضان جمالی متوازی ایسوسی ایشن اور متوازی سرگرمیوں کے سربراہ کا کردار ادا کررہے ہیں جبکہ حیدر آباد کے اسلم خان نیازی، جامشورو کے وکیل احمد، شکار پور کے اعجاز کھوکھر متوازی سرگرمیوں میں شامل ہیں۔

Load Next Story