400 بلیو پاسپورٹ غیرمجاز افراد کو جاری ہونے کا انکشاف

زرائع وزارت داخلہ کے مطابق 57000 بلیو پاسپورٹ مجاز افسران اور اہلکاروں کے پاس ہیں

اسلام آباد:

 400 بلیو پاسپورٹ غیرمجازافراد کو جاری ہونے کا انکشاف ہوا ہے،

میڈیا رپورٹ کے مطابق غیرمتعلقہ اور غیرمجاز افراد کو یہ بلیو پاسپورٹ 2018 سے 2022 کے درمیان جاری ہوئے، 54 بلیوپاسپورٹ ابھی بھی غیرمجاز افراد استعمال کررہے ہیں۔

زرائع وزارت داخلہ کے مطابق 57000 بلیو پاسپورٹ مجاز افسران اور اہلکاروں کے پاس ہیں۔ ذرائع وزارت داخلہ نے بتایاکہ پاسپورٹ اینڈامیگریشن ڈائریکٹوریٹ نے 1300 ریڈپاسپورٹ بھی جاری کررکھے ہیں۔

12000 سے زائد پاکستانی پاسپورٹ غیرملکیوں شہریوں کو جاری ہونے کا انکشاف ہوا ہے، یہ پاسپورٹ سعودی حکام نے افغان شہریوں سے ریکورکیے،معاملے پر ایف آئی اے کی تحقیقات جاری ہیں۔

Load Next Story