کراچی؛ ڈالمیا شانتی نگر میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک کار لفٹر ہلاک دوسرے گرفتار

دونوں ملزمان کار لفٹر ہیں جو کہ گاڑی چھین کر فرار ہوئے تھے کہ ڈالمیا شانتی نگر کے قریب ان سے پولیس کا ٹکراؤ ہوگیا

کراچی:

شارع فیصل پولیس نے ڈالمیا شانتی نگر میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک کار لفٹر کو ہلاک کر کے دوسرے کو گرفتار کرلیا۔

اس حوالے سے ایس ایچ او فیصل گل نے بتایا کہ ہلاک اور گرفتار ملزمان کار لفٹر ہیں جو کہ گاڑی چھین کر فرار ہوئے تھے کہ ڈالمیا شانتی نگر کے قریب ان سے پولیس کا ٹکراؤ ہوگیا۔

مبینہ پولیس مقابلے میں ایک کار لفٹر مارا گیا آخری اطلاعات آنے تک پولیس جائے وقوعہ پر موجود ہے اور مزید شواہد جمع کیے جا رہے ہیں۔

Load Next Story