ریٹائرڈ وارنر نے ٹیسٹ میں واپسی کی پیشکش کردی

جنوری میں پاکستان کے خلاف سڈنی میں کیریئر کا آخری ٹیسٹ کھیلا تھا

سابق آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر نے بھارت کیخلاف سیریز کیلئے ریٹائرمنٹ واپس لینے کی پیشکش کردی۔


رواں برس کے آغاز میں جنوری میں پاکستان کیخلاف سڈنی میں ٹیسٹ کرکٹ کو خیرباد کہنے والے ڈیوڈ وارنر نے بھارت کیخلاف سیریز کیلئے بورڈ کو اپنی واپسی کی پیشکش کی ہے۔

ڈیوڈ وارنر نے جنوری میں پاکستان کے خلاف سڈنی میں کیریئر کا آخری ٹیسٹ کھیلا تھا۔

مزید پڑھیں: ڈیوڈ وارنر ڈان بن گئے بڑی لالی پاپ گن کیساتھ تصاویر وائرل

وہ بھارت کیخلاف ہوم ٹیسٹ سیریز کیلئے ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔

ڈیوڈ وارنر کا کہنا ہےکہ میں ہمیشہ دستیاب ہوں میں یہ بات بڑی سنجیدگی سے کہتا ہوں، واپسی کیلئے ہیڈ کوچ اینڈریو میکڈونلڈ اور چیف سلیکٹر جارج بیلی کو پیغام بھیجا ہے۔

مزید پڑھیں: ڈیوڈ وارنر ٹیسٹ کے بعد ون ڈے کرکٹ سے بھی ریٹائرڈ

ڈیوڈ وارنر کا کہنا ہے کہ اینڈریو میکڈونلڈ نے مجھے جواب دیا کہ آپ ریٹائرڈ ہو، یہ درست ہے کہ میں ریٹائرمنٹ لے چکا ہوں لیکن اگر انہیں کسی کی بہت ضرورت ہے تو میں خود کو پیش کرنے کیلئے کیوں شرماؤں؟۔

خیال رہےکہ آنے والے دنوں میں آسٹریلیا نے بھارت کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز کھیلنا ہے جس میں آسٹریلیا کو ٹاپ آرڈر پر مشکلات کا سامنا ہے۔

Load Next Story