توشہ خانہ ٹو کیس؛ عمران خان، بشریٰ بی بی کیخلاف فرد جرم کی کارروائی پھر مؤخر

سیکیورٹی وجوہات کی بناء پر سماعت اڈیالہ جیل کے بجائے جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں ہوئی

اسلام آباد:

توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف فرد جرم کی کارروائی ایک مرتبہ پھر مؤخر ہوگئی۔

اسپیشل جج سینٹرل اسلام آباد شاہ رخ ارجمند نے کیس کی سماعت کی۔

سیکیورٹی وجوہات کی بناء پر سماعت اڈیالہ جیل کے بجائے جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں ہوئی۔ سیکورٹی خدشات کے باعث اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں اور جیل سماعتوں پر پابندی عائد ہے۔

عدالت نے کیس کی سماعت 26 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

Load Next Story