میکسیکو میں پولیس مقابلہ؛ 19 منشیات فروش ہلاک اور سرغنہ گرفتار 

منشیات فروشوں سے 7 گاڑیوں سمیت متعدد مشین گنیں، گولہ بارود اور آتشیں اسلحہ بھی قبضے میں لے لیا

میکسیکو کی ریاست سینالوا میں پولیس  اور بین الااقوامی منشیات فروش گروہ کے درمیان فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا ہے۔  

 

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق 30 سے زائد مسلح افراد نے میکسیکو کی ریاست سینالوا میں پولیس موبائل پر فائرنگ کردی جس پر قریبی موجود پولیس اہلکار بھی اپنے ساتھیوں کی مدد کو آن پہنچے۔
 
پولیس اور منشیات فروشوں کے درمیان گھمسان کی جھڑپ ہوئی۔ دونوں جانب سے فائرنگ کے تبادلے میں 19 دہشت گرد مارے گئے اور سرغنہ گرفتار ہوگیا۔
 
گرفتار سرغنہ کی شناخت ایڈون انتونیو "این" کے نام سے ہوئی ہے جس کے نام  کا آخری لفظ ظاہر نہیں کیا گیا البتہ یہ کہا گیا ہے کہ ایڈون انتونیو  منشیات فروشی کا عالمی گروہ "ایل مایو" کا مقامی سربراہ تھا اور جس کے شریک بانی بدنام زمانہ گینگسٹر اسماعیل زمباڈا تھا۔
 
پولیس کا کہنا ہے کہ فرار ہونے ملزمان اسلحہ چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ مارے گئے اہلکاروں سے 7 گاڑیاں اور تقریباً 30 آتشیں اسلحہ مشین گنیں، گولہ بارود اور فوجی طرز کی جیکٹیں اور ہیلمٹ قبضے میں لی گئی ہیں۔
 
Load Next Story