رضوان کو کپتانی ملے گی؟ حتمی فیصلہ چیئرمین سے ملاقات کے بعد ہوگا

سابق کرکٹر راشد لطیف نے بھی اشارہ دیدیا 

قومی ٹیم کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر بیٹر راشد لطیف نے انکشاف کیا ہے کہ محمد رضوان کو کپتانی دیے جانے کا اعلان چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے ملاقات کے بعد کیا جائے گا۔


سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر ٹوئٹ کرتے ہوئے سابق کپتان راشد لطیف نے وائٹ بال فارمیٹ میں قومی ٹیم کی کپتانی سے متعلق انکشاف کیا۔

انہوں نے کہا کہ ون ڈے اور ٹی20 کی کپتانی کے حوالے سے حتمی فیصلہ چیئرمین اور محمد رضوان کی ملاقات کے بعد کیا جائے گا، دونوں کے درمیان ملاقات جلد متوقع ہے تاہم محسن نقوی آئی سی سی اجلاس میں شرکت کے باعث ملک میں موجود نہیں۔

مزید پڑھیں: دورہ آسٹریلیا قومی ٹیم کا کپتان کون ہوگا اعلان چند روز میں متوقع

تاہم سابق کرکٹر کی ٹوئٹ میں اشارہ مل رہا ہے کہ دونوں فارمیٹ کیلئے محمد رضوان کو کپتان بنائے جانے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں: دورہ آسٹریلیا اور زمبابوے؛ اسکواڈز کا اعلان ایک ساتھ کیے جانے کا امکان

قبل ازیں ٹی20 ورلڈکپ میں ناقص پرفارمنس اور شکستوں کے باعث بابراعظم نے کپتانی سے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد محمد رضوان کو قیادت کیلئے فیورٹ قرار دیا جارہا تھا۔

مزید پڑھیں: دورہ آسٹریلیا؛ بورڈ نے وائٹ بال ٹیم میں بڑی تبدیلیاں کرنے کی ٹھان لی

دوسری جانب دورہ آسٹریلیا اور زمبابوے سے قبل ٹیم کے کپتان کا اعلان کردیا جائے گا۔

Load Next Story