سی ورلڈ میں وہیل مچھلی نے اپنا فضلا ناظرین پر اچھال دیا

سی ورلڈ سان انتونیو نے ابھی تک اس واقعے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے

سی ورلڈ سان انتونیو میں منعقد ایک اورکا شو میں شرکت کرنے والے ناظرین پر کِلر وہیل مھچلی نے اپنا فضلا پھینک دیا۔

الیکس برموڈیز نے ٹک ٹاک پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں اورکا اپنے شیشے کی دیواروں والے تالاب میں تیراکی کرتے ہوئے دیکھی جاسکتی ہے جس کے پیچھے وہیل کا رفع حاجت بھی دِکھ رہا ہے۔

اس کے بعد وہیل فضلے سے بھرے پانی کو ہجوم اور سی ورلڈ کے ملازمین پر پھینک دیتی ہے جس سے لوگ انتہائی بدمزاح ہوجاتے ہیں۔

سی ورلڈ سان انتونیو نے ابھی تک اس واقعے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

Load Next Story