بھارت میں پنڈت کی پوجا کیلیے آئی خاتون کیساتھ مندر میں جنسی زیادتی

بھارت میں پنڈت نے پرساد میں نشہ آور دوا ملاکر خاتون کیساتھ جنسی زیادتی کی اور نازیبا ویڈیو بھی بنائی

 

بھارتی ریاست راجستھان کے ایک معروف مندر میں پوجا کے لیے آئی ہوئی خاتون کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ 
 
بھارتی میڈیا کے مطابق خاتون کو پنڈت نے پرساد میں نشہ آور دوا ملا کر دی تھی۔ جسے کھاتے ہی وہ بے ہوش ہوگئیں۔
 
خاتون جب ہوش میں آئیں تو بے لباس تھیں۔ پنڈت نے خاتون کی نازیبا ویڈیو بھی بنائی اور پولیس کو اطلاع دینے پر وائرل کرنے کی دھمکی بھی دی۔
 
خوف زدہ خاتون مندر سے واپس گھر آگئیں اور کسی کو واقعے کے متعلق کچھ نہیں بتایا تاہم پنڈت نے دوبارہ آنے کا کہا اور انکار پر ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکی دی۔
 
جس پر خاتون نے تھانے میں ایف آئی آر درج کرا دی۔ پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا تاہم اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔
 
خیال رہے کہ بھارت میں خواتین کی عزتیں محفوظ نہیں، جنسی زیادتی کے واقعات عام ہیں جس کی بنیاد پر ہندوستان کو ریپستان بھی کہا جانے لگا۔
 
Load Next Story