خیبرپختونخوا کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا گیا

اجلاس کے لیے 42 نکاتی ایجنڈے کے ساتھ 8 نکاتی اضافی ایجنڈا بھی جاری کردیا گیا

PESHAWAR:

خیبرپختونخوا کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا گیا۔

 اجلاس کے لیے 42 نکاتی ایجنڈے کے ساتھ 8 نکاتی اضافی ایجنڈا بھی جاری کردیا گیا، ایجنڈے میں احساس اپنا گھر اسکیم کی منظوری بھی شامل ہے جبکہ پشاور میں قبرستان کے لیے اراضی کی منظوری بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔  

بیرون ممالک میں مقیم خیبرپختونخوا کے رہائشیوں کی میتیں ایئرپورٹ سے آبائی علاقوں کو منتقل کرنے کے لیے مفت ٹرانسپورٹ سہولت دینے
کا منصوبہ بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

اس کے علاوہ بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات دینے کا بل بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔ 

Load Next Story