نعیمہ بٹ نے شہرت کی کیا قیمت چکائی؟ اداکارہ نے بتادیا

فینز کی تعداد میں بے پناہ اضافہ ہوا لیکن ان میں سے کئی مداح عجیب و غریب رویہ اختیار کر رہے ہیں، اداکارہ

پاکستانی اداکارہ نعیمہ بٹ، جو ڈرامہ سیریل 'کبھی میں کبھی تم' سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچ چکی ہیں، نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں اپنی شہرت اور اس کے منفی پہلوؤں پر تفصیلی بات چیت کی ہے۔

ملیحہ رحمٰن کو دیے گئے اس انٹرویو میں نعیمہ بٹ نے اعتراف کیا کہ شہرت حاصل کرنے کے بعد انہیں احساس ہو رہا ہے کہ اس کی کیا قیمت چکانی پڑتی ہے۔

نعیمہ بٹ کا کہنا تھا کہ ان کے فینز کی تعداد میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے، لیکن ان میں سے کئی مداح عجیب و غریب رویہ اختیار کر رہے ہیں، خاص طور پر 'رباب' کے کردار کے حوالے سے مرد مداحوں کا پاگل پن واضح ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بہت سے فینز انہیں عجیب و غریب پیغامات بھیج رہے ہیں، جس سے شہرت کی منفی پہلوؤں کا احساس ہو رہا ہے۔

اداکارہ نے مزید بتایا کہ وہ امریکا میں 10 سال تک تھیٹر سے وابستہ رہی ہیں اور اداکاری کا شوق انہیں اسکالرشپ پر امریکا لے گیا تھا، جہاں انہوں نے تھیٹر اور اداکاری کی تعلیم حاصل کی۔ ان کے خاندان میں زیادہ تر افراد ڈاکٹر ہیں اور انہوں نے خود بھی ابتدا میں میڈیکل کی تعلیم حاصل کی، لیکن اداکاری کی محبت انہیں اس راہ پر لے آئی۔

ایک سوال کے جواب میں نعیمہ بٹ نے انکشاف کیا کہ وہ ماضی میں تعلقات میں رہ چکی ہیں، لیکن تجربہ خوشگوار نہیں رہا۔ فی الحال وہ سنگل ہیں اور کسی بھی رشتے کے لیے دستیاب نہیں ہیں، بلکہ خوشی سے اپنی زندگی گزار رہی ہیں۔

Load Next Story