حزب اللہ نے حسن نصراللہ کے ممکنہ جانشین ہاشم صفی الدین کی شہادت کی تصدیق کردی

حزب اللہ نے ہاشم صفی الدین کی شہادت کی تصدیق  اسرائیلی دعویٰ سامنے آنے کے ایک روز بعد کی ہے

BIERUT:

حزب اللہ نے اسرائیلی حملے میں حسن نصراللہ کے ممکنہ جانشین اور اپنے اہم ترین رہنما ہاشم صفی الدین کی شہادت کی تصدیق کردی۔

عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق حزب اللہ نے ہاشم صفی الدین کی شہادت کی تصدیق اسرائیلی دعویٰ سامنے آنے کے ایک روز بعد کی ہے۔

گذشتہ روز اسرائیل نے دعوی کیا تھا کہ رواں ماہ کے آغاز میں بیروت کے مضافات میں کیے گئے فضائی حملے میں ہاشم صفی الدیں جاں بحق ہوگئے تھے۔

خیال رہے کہ حزب اللہ کے اہم ترین رہنماؤں میں شامل ہاشم صفی الدین کو حسن نصراللہ کا ممکنہ جانشین سمجھا جارہا تھا۔

واضح رہے کہ پچھلے چند ہفتوں کے دوران اسرائیلی حملوں میں حزب اللہ کے کئی اہم ترین رہنما شہید ہوچکے ہیں۔

 

Load Next Story