گڈ گورننس معیشت کیلیے مثبت کاروبار پھلتا پھولتا ہے، وزیر اعلیٰ سندھ

ہم ایک مشکل وقت میں جی رہے ہیں، پاکستان کو سنگین معاشی، سماجی اور ماحولیاتی چیلنجز کا سامنا ہے

کراچی:

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں کاروباری شفافیت کی ضرورت جتنی آج ہے اتنی پہلے کبھی نہیں تھی، خوشحال پاکستان کیلیے سوچ میں تبدیلی انتہائی اہم ہے۔

یہ بات انھوں نے مینجمنٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان کے39ویں ایکسیلنس ایوارڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی، وزیر اعلیٰ سندھ  نے کہا کہ مینجمنٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان 4 دہائیوں سے گڈ گورننس کیلیے سرگرم ہے، ایوارڈز نے کاروباری برادری کے درمیان شفافیت، احتساب اور دیانتداری کے کلچر کو فروغ دیا ہے۔

 گڈ گورننس کسی بھی ادارے کی کامیابی کا بنیادی عنصر ہے،گڈ گورننس سے نہ صرف کاروبار پھلتا پھولتا ہے بلکہ معیشت اور معاشرے کیلیے بھی مثبت کردار ادا کرتی ہے۔

ہم ایک مشکل وقت میں جی رہے ہیں، پاکستان کو سنگین معاشی، سماجی اور ماحولیاتی چیلنجز کا سامنا ہے۔

دریں اثنا وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ کشمیر کے مسئلے کو ہمیشہ پیپلز پارٹی قیادت نے ہی آگے بڑھایا ہے، شہید ذوالفقار علی بھٹو سے شہید بینظیر بھٹو تک اور صدر آصف علی زرداری سے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری تک پیپلزپارٹی کی قیادت نے ہمیشہ مظلوم کشمیریوں کیلیے آواز بلند کی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے آل پارٹیز حریت کانفرنس کے 5رکنی وفد نے ملاقات کی اور انھیں 27اکتوبر 1947کو کشمیر پر بھارتی جارحیت کیخلاف منعقدہ پروگرام میں شرکت کی دعوت دی، وفد میں حریت کانفرنس کے کنوینر غلام محمد صافی و دیگر شامل تھے۔

Load Next Story