لاہور؛ کولمبو جانے والی پرواز پر مسافر سے 4.854 کلوگرام براؤن ہیروئن برآمد
اے ایس ایف کے عملے نے کولمبو جانے والی پرواز پر ایک مسافر سے 4.854 کلو گرام براؤن ہیروئن برآمد کر لی اور ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان اے ایس ایف کے مطابق کولمبو کی پرواز پر جانے والے مسافر حاجی محمد نے مذکورہ منشیات اپنے بیگ میں بڑی مہارت سے چھپا رکھی تھی تاہم اے ایس ایف کے عملے نے مسافر کے سامان کو مشکوک قرار دیا اور تلاشی پر بیگ سے 4.854 کلو گرام براؤن ہیروئن برآمد کرکے اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔
ملزم حاجی محمد سے برآمد کی گئی براؤن ہیروئن کی مالیت کروڑوں روپے ہے۔
ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد مزید قانونی کارروائی کے لیے برآمد شدہ منشیات کے ساتھ اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
اینٹی نارکوٹکس فورس نے تفتیش شروع کر دی ہے اور جلد ملزم کے دیگر ساتھیوں کو بھی پکڑ لیا جائے گا۔