جسٹس یحییٰ آفریدی کا چیف جسٹس بننا خیبرپختونخوا کیلیے فخر کی بات ہے، علی محمد خان
پی ٹی آئی کو جسٹس یحییٰ آفریدی کی تعیناتی سے کوئی مسئلہ نہیں بلکہ مسئلہ آئینی ترمیم سے ہے، رہنما تحریک انصاف
اسلام آباد:
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ جسٹس یحییٰ آفریدی کا چیف جسٹس بننا ہمارے صوبے خیبر پختونخوا کے لیے فخر کی بات ہے ۔ ہم اُمید کرتے ہیں نئے چیف جسٹس انصاف کریں گے۔
ایکسپریس نیوز کے پروگرام سینٹر اسٹیج میں گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان نے کہا کہ جسٹس یحییٰ آفریدی کا چیف جسٹس بننا ہمارے صوبے خیبر پختونخوا کے لیے فخر کی بات ہے، ہم اُمید کرتے ہیں نئے چیف جسٹس انصاف کریں گے۔
پروگرام اینکر رحمان نے اظہار کے سوال کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہمیں جسٹس یحییٰ آفریدی کی تعیناتی سے کوئی مسئلہ نہیں بلکہ حکومت کی جانب سے آئینی ترامیم جس طرح سے کی گئیں اس پر ہمارا اعتراض ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جس طرح سے آئینی ترامیم کی گئیں اس سے سپریم کورٹ کی طاقت کو کم کیا گیا ہے، ہم ججز اور وکلاء سے اپیل کرتے ہیں کہ عدلیہ کو مضبوط کریں ، عدلیہ کمزور ہو تو ملک بنانا ری پبلک بن جاتا ہے۔
رہنما پی ٹی آئی علی محمد خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی کو کسی ڈیل کی وجہ سے رہائی نہیں ملی، ہم ڈیل کے الزامات کو یکسر رد کرتے ہیں۔
انہو ں نے سوال اٹھا یا کہ بشری بی بی گھریلو خاتون ہیں ان کی رہائی میں بھلا کیا ڈیل ہو سکتی ہے ؟، ا ن کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم امید کر رہے ہیں کہ بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ کی بھی رہائی ہو۔