آئی پی ایل؛ غلطی سے خریدے گئے کرکٹر نے فرنچائز کا نام ہٹادیا
انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کے گزشتہ سیزن میں ڈرافٹس کے دوران غلطی سے خریدے گئے پلئیر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے فرنچائز کا نام ہٹاکر مداحوں کو تجسس میں ڈال دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی پی ایل کی معروف فرنچائز پنجاب کنگز کے پلئیر ششانک سنگھ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے بائیو سے فرنچائز کا نام نکال دیا ہے جس سے تاثر مل رہا ہے کہ انہیں ڈرافٹس کیلئے چھوڑ دیا جائے گا۔
اگرچہ ششانک اور فرنچائز نے معاملے کی تصدیق نہیں کی ہے تاہم پیشرفت کے نتیجے میں سوشل میڈیا پر کافی چہ مگوئیاں ہورہی ہیں۔
مزید پڑھیں: غلطی سے اسکواڈ کا حصہ بننے والے کرکٹر نے پریٹی زنٹا کی ٹیم کو میچ جتوادیا
دوسری جانب ممبئی انڈینز، کولکتہ نائٹ رائیڈرز، راجستھان رائلز، سن رائزرز حیدرآباد اور لکھنؤ سپر جائنٹس ان آئی پی ایل فرنچائزز میں شامل ہیں جنہوں نے انگلش کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کے زیر انتظام دی ہنڈریڈ لیگ میں ٹیموں کی خریداری کیلئے بولی جمع کرائی ہے۔
مزید پڑھیں: آئی پی ایل2024؛ پریتی زنٹا نے غلط کھلاڑی خرید لیا، ویڈیو وائرل
خیال رہے کہ گزشتہ برس آئی پی ایل ڈرافٹس کے دوران پنجاب کنگز کی شریک مالک پریتی زنٹا اور انکی ٹیم کے اراکین نے غیر ارادی طور پر ششانک سنگھ کو اسکواڈ کا حصہ بنایا تھا، آرگنائزر نے کرکٹر کو 20 لاکھ روپے کی نیلامی کیساتھ بولی کا آغاز کیا تو فرنچائز نے فوری طور پر انہیں خرید لیا بعدازاں انہیں غلطی کا احساس ہوا تاہم جب تک بہت دیر ہوچکی تھی۔
مزید پڑھیں: پریتی زنٹا اپنی ہی فرنچائز کے شریک مالک کیخلاف عدالت پہنچ گئیں
پریتی زنٹا نے کھلاڑی کی نیلامی کیلئے پیڈل اٹھایا اور آرگنائزر نے پلئیر کے پنجاب کنگز میں شمولیت کا اعلان کردیا تاہم کنگز نے فیصلہ واپس لینے کا کہا تو میزبان نے انکار کردیا اور یوں کھلاڑی انکے اسکواڈ کا حصہ بن گیا تھا۔
بعدازاں پنجاب کنگز نے اپنے آفیشل آکاؤنٹ سے ٹوئٹ کرتے ہوئے وضاحت پیش کی تھی کہ آئی پی ایل 2024 ڈرافٹس میں غلط کھلاڑی کو چُننے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔