پاکستان تقریباً ساڑھے 3 سال بعد اپنی سرزمین پر ٹیسٹ سیریز جیت گیا

آخری بار قومی ٹیم نے سال 2021 میں جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز جیتی تھی

انگلینڈ کے خلاف راولپنڈی ٹیسٹ میں فتح نے پاکستان کو تقریباً ساڑھے 3 سال بعد اپنی سرزمین پر ٹیسٹ سیریز جیتنے کا موقع دیدیا۔


راولپنڈی کے تاریخی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے تیسرے ٹیسٹ میں پاکستان نے انگلینڈ کو 9 وکٹوں سے ہرا کر سیریز 1-2 سے اپنے نام کی۔

پاکستان نے آخری ہوم ٹیسٹ سیریز جنوری 2021 میں جنوبی افریقا کے خلاف جیتی تھی۔

مزید پڑھیں: پاکستان 19 سال بعد انگلینڈ کو ٹیسٹ سیریز ہرانے میں کامیاب

قومی ٹیم کو 2022 میں آسٹریلیا، انگلینڈ اور 2024 میں بنگلادیش سے ہوم گراؤنڈ پر بدترین شکستوں کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

مزید پڑھیں: راولپنڈی ٹیسٹ؛ پاکستان نے انگلینڈ کو شکست دیکر سیریز 1-2 سے جیت لی

انگلینڈ کیخلاف پاکستان نے 19 سال قبل 2005 میں انضمام الحق کی قیادت میں 0-2 سے شکست دی تھی تاہم یواے ای میں 16-2015 میں 3 ٹیسٹ کی سیریز میں گرین شرٹس انگلش شیروں کو ہرانے میں کامیاب رہے تھے۔

مزید پڑھیں: راولپنڈی ٹیسٹ؛ رمیز نے دوران کمنٹری بھارتی ٹیم کی کھنچائی کردی

خیال رہے کہ شان مسعود کی کپتانی میں پاکستان ابتدائی 6 ٹیسٹ میچز میں شکست کا منہ دیکھ چکا تھا وہ پہلے پاکستان کی تاریخ کے پہلے کپتان ہیں جنہیں مسلسل 6 ٹیسٹ میچز میں ہار ہوئی۔
 

Load Next Story