ہنی سنگھ نے ایک رات میں 38 لاکھ روپے شراب پر اڑا دیے
بھارتی پاپ سنگر ہنی سنگھ نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ انھوں نے دبئی کے ایک کلب میں ایک رات میں 38 لاکھ روپے خرچ کردیے تھے۔
گلوکار ہنی سنگھ کا کہنا تھا کہ 2013 میں انھوں نے ایک بار دبئی کے ایک کلب میں 38 لاکھ روپے ایک رات میں شراب اور پارٹی میں خرچ کیے تھے۔ انھوں نے بتایا کہ یہ بل 31 افراد کےلیے تھا جن میں 8 لڑکے اور 23 لڑکیاں تھیں۔
گلوکار نے اپنی دلچسپ اور عیاشیانہ زندگی کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ ہم نے زندگی میں پارٹیوں پر بہت پیسے اڑائے۔ یہ 2013 کی بات ہے جب ہم 8 لڑکے دبئی کے ایک کلب میں پارٹی کےلیے گئے۔ بوتل پر بوتل آرہی تھی ہمارے ٹیبل پر اور لڑکیاں تھیں۔ ہم نے بہت پیسہ خرچ کیا۔ یہ اس وقت کی بات ہے جب دبئی بہت مہنگا ہوتا تھا۔
ہم نے چار میزیں جوڑ رکھی تھیں اور ہماری میز پر 8 لڑکے اور 23 لڑکیاں تھیں۔ میز پر فل دارو چل رہی تھی۔ ہمارا بل 38 لاکھ کا بنا جس کےلیے ایک دو نہیں تین کریڈٹ کارڈ درکار تھے۔
یاد رہے کہ ہنی سنگھ بھارت کی پاپ میوزک انڈسٹری میں نمایاں مقام رکھتے ہیں لیکن اپنے عروج کے دور میں وہ طبی اور نفسیاتی مسائل کے باعث انڈسٹری سے دور ہوگئے تھے۔ گلوکار نے کچھ عرصہ قبل ہی انڈسٹری میں دوبارہ قدم رکھا ہے اور اپنا نیا البم جاری کیا ہے۔