دورہ آسٹریلیا کیلیے جیسن گلیسپی پاکستان ٹیم کے ہیڈکوچ مقرر

گیری کرسٹن کے مستعفی ہونے کے بعد جیسن گلیسپی بطور ہیڈ کوچ اولین چوائس تھے

فائل فوٹو

لاہور:

پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ آسٹریلیا کے لیے جیسن گلیسپی کو قومی ٹیم کا ہیڈکوچ مقرر کر دیا ہے۔

پی سی بی اعلامیے کے مطابق وہ وائٹ بال ٹیم کے مستعفی ہیڈ کوچ گیری کرسٹن کی جگہ اضافی ذمہ داریاں سنبھالیں گے، گیری کرسٹن کا استعفا منظور کر لیا گیا ہے۔

ریڈ بال ٹیم کے ہیڈکوچ جیسن گلیسپی کو آسٹریلیا میں ٹیم کے ساتھ جانے کے حوالے سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں؛ گیری کرسٹن پاکستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ سے مستعفی

گیری کرسٹن کے مستعفی ہونے کے بعد جیسن گلیسپی بطور ہیڈ کوچ اولین چوائس تھے اور آسٹریلوی ہونے کے سبب ان کو ویزے کی بھی ضرورت نہیں تھی۔ جیسن گیلسپی آسٹریلوی کنڈیشنز کا بخوبی تجربہ رکھتے ہیں، جس کی بنا پر ان کو سلیکٹر عاقب جاوید پر ترجیح دی گئی ہے۔

عاقب جاوید فوری طور پر ذمہ داری سنبھالنے میں زیادہ دلچسپی بھی نہیں رکھتے تھے۔

 

Load Next Story