راولپنڈی؛ گھرپرغیرقانونی چھاپہ؛ ایس ایچ او کو گرفتار کرنے کا حکم

پولیس اہلکار چھاپے کے بعد قیمتی اشیا بھی ساتھ لے گئے، درخواست گزار

راولپنڈی کی عدالت نے گھر پر غیرقانونی چھاپہ مارنے پر پر ایس ایچ اوکے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔

درخواست گزار کے مطابق ایس ایچ او تھانہ رتہ امرال نے پولیس کے ہمراہ زاہدہ بی بی اور اس کے دونوں بیٹوں کے گھروں میں چھاپے مارے۔ پولیس تینوں گھروں سے قیمتی سامان اپنے ساتھ لے گئی جن میں زیورات بھی شامل ہیں۔

ایڈیشنل سیشن جج وسیم انجم نے کہا کہ پولیس کسی شہری کے گھر پر غیر قانونی چھاپہ نہیں مار سکتی۔ مقدمہ درج کرکے ایس ایچ او سمیت گھر میں داخل ہونے والے تمام پولیس اہلکاروں کو گرفتارکیا جائے۔

Load Next Story