اسلام آباد؛ پولیس وین سے فرار 86 ملزمان کو جیل بھیجنے کا حکم

پراسیکیوٹر نے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی درخواست کی تھی

انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے سنگجانی میں پولیس وین سے فرار ہونے کی کوشش کرنے والے 86 ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

انسداد دہشتگردی عدالت میں پولیس وین سے فرار ہونے کی کوشش کرنے والے 86 ملزمان کو پیش کیا گیا۔ ملزمان کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر جج طاہر عباس سپرا کے روبرو پیش کیا گیا۔

پراسیکیوٹر نے کہا کہ مزید تفتیش کرنی ہے، جس کےلیے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی جائے۔

وکیل انصر کیانی نے کہا کہ یہ وہ لوگ جو مقدمہ نمبر 906 اور 909 میں ضمانتیں آپ نے دی تھیں، پھر عدالت کی جانب سے ڈسچارج کردیا گیا تھا لیکن پولیس نے فرار کا ڈرامہ رچا کر دوبارہ گرفتار کرلیا۔

عدالت نے 86 ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ ملزمان میں 2 ایم پی ایز،34 پولیس اہلکار،42 ریسکیو اہلکاروں سمیت 86 افراد نامزد ہیں۔

Load Next Story