پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں آڈٹ اعتراضات پر انٹر و میٹرک بورڈ کے دو آڈٹ افسران معطل

میٹرک بورڈ کے 18 گریڈ کے افسر سید محمد علی شائق جبکہ انٹربورڈ کے 18 گریڈ کے آفسر زاہد علی لاکھو کو معطل کیا گیا ہے

کراچی:

سندھ اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے حکم پر آڈٹ افسر انٹر و میٹرک بورڈ کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں آڈٹ اعتراضات پر معطل کردیا گیا۔

دونوں آڈٹ افسران پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں آڈٹ اعتراضات پر ممبران کو مطمئن نہیں کر سکے تھے، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ہدایات پر محکمہ یونیورسٹیز اینڈ بورڈز نے ثانوی اور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کے آڈٹ افسران کو معطل کردیا۔

میٹرک بورڈ کے 18 گریڈ کے افسر سید محمد علی شائق جبکہ انٹربورڈ کے 18 گریڈ کے آڈٹ آفسر  زاہد علی لاکھو کو معطل کیا گیا ہے خط میں دونوں افسران کو معطل کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔

Load Next Story