عبوری حکومت کا حسینہ واجد کے محل کو میوزیم بنانے کا فیصلہ
عجائب گھر میں حسینہ واجد حکومت کے بدنام زمانہ جیل "ہاؤس آف مررز" کی نقل بھی شامل کی جائے گی
ویب ڈیسک |
October 29, 2024
بنگلادیش کی عبوری حکومت نے اعلان کیا ہے کہ سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے پُرتعیش محل کو میوزیم میں تبدیل کیا جائے گا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بنگلادیش کی عبوری حکومت کے سربراہ نوبل امن انعام یافتہ محمد یونس نے سابق وزیراعظم کی سرکاری رہائش گاہ گنبھابن محل کا دورہ کیا۔
اس موقع پر عبوری سربراہ محمد یونس نے کہا کہ میوزیم میں غلط طرز حکمرانی اور جبر کی یادوں کو محفوظ رکھنا چاہیے۔
میوزیم میں حسینہ واجد کی حکومت کے زیر انتظام بدنام زمانہ "ہاؤس آف مررز" حراستی مرکز کی نقل بھی شامل ہوگی۔
خیال رہے کہ دو مہینوں کی طلبا تحریک کے بعد 5 اگست کو شیخ حسینہ واجد فرار ہوگئی تھیں اور فوج نے ملک میں عبوری حکومت قائم کی تھی۔
جس کے بعد سے ملک میں کئی نوجوان طلبا کے قتل کے الزام میں شیخ حسینہ واجد، ان کے وزرا اور پولیس افسران کے خلاف مقدمات درج کرائے گئے ہیں۔