اونروا پر پابندی لگاکر اسرائیل نے حقیر اور شرمناک حرکت کی ہے، آئرش وزیراعظم

آئرش وزیراعظم کا یورپی یونین سے اسرائیل کے ساتھ تجارتی تعلقات پر نظر ثانی کا مطالبہ

آئرلینڈ نے یورپی یونین سے اسرائیل کے ساتھ تجارتی تعلقات پر نظرثانی کا مطالبہ کردیا۔

جمہوریہ آئرلینڈ کے وزیر اعظم سائمن ہیرس نے ڈبلن میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ یورپی یونین فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ایجنسی پر پابندی کے بعد اسرائیل کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظرثانی کرے۔

سائمن ہیریس نے کہا کہ اسرائیلی پارلیمنٹ نے حقیر اور شرمناک حرکت کی ہے جس کے نتیجے میں مزید زیادہ بچے اور شہری بھوک سے مریں گے، سب سے اہم اقدام جو یورپی یونین ابھی لے سکتا ہے وہ تجارتی تعلقات کا جائزہ لینا ہے۔

آئرش وزیراعظم نے کہا کہ اونروا کا کوئی متبادل نہیں اور یورپ کو اخلاقی جرات کے ساتھ اس سلسلے میں کام کرنے کی ضرورت ہے، آئرلینڈ، اسپین، بیلجیئم اور سلووینیا جنہوں نے اس سال کے شروع میں فلسطین کو تسلیم کیا تھا اب اس حوالے سے مزید اقدامات اٹھائیں۔

Load Next Story