چیئرمین واپڈا کا تربیلا کے پانچویں توسیعی منصوبے کا دورہ

تربیلا کے پانچویں توسیعی منصوبے کی تمام 6 سائٹس پر تعمیراتی کام بیک وقت تیزی سے جاری ہے

اسلام آباد:

چیئرمین واپڈا انجینئر لیفٹیننٹ جنرل رٹائرڈ سجاد غنی نے زیر تعمیر تربیلا پانچویں توسیعی منصوبے کا دورہ کیا اور پراجیکٹ پر تعمیراتی پیشرفت کا جائزہ لیا۔

ترجمان واپڈا کے مطابق چیئرمین نے پراجیکٹ کی اہم سائٹس کا تفصیلی دورہ کیا جن میں ریزڈ اِن ٹیک، ٹنل اور پاور ہائوس شامل ہیں، جہاں پراجیکٹ ڈائریکٹر اور کنسٹرکشن منیجر نے انہیں بریفنگ دی. 

بریفنگ میں چیئرمین واپڈاکو بتایا گیا کہ تربیلا کے پانچویں توسیعی منصوبے کی تمام 6 سائٹس پر تعمیراتی کام بیک وقت تیزی سے جاری ہے۔ منصوبے کی تکمیل 2025-26 میں متوقع ہے اور ٹنل میں سپورٹ ورک مکمل ہو چکا ہے اور ابکونیکٹنگ ٹنل کی تعمیر کا کام شروع کر دیاگیا ہے۔

پاور ہائوس میں تینوں پیداواری یونٹوں پر ڈرافٹ ٹیوب سمیت دیگر آلات کی تنصیب کا کام جاری ہے، جبکہ ڈیم میں پانی مطلوبہ لیول تک کم ہونے پر ریزڈ اِن ٹیک اسٹرکچر پر بھی کام دوبارہ شروع ہوجائے گا۔

Load Next Story